خیبر:وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیرنورالحق نے لنڈیکوتل بازار میں نئے بجلی فیڈر کا افتتاح کردیا

خیبر: وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیرنورالحق قادری نے لنڈیکوتل گریڈ اسٹیشن میں بازار نئے بجلی فیڈر اور بڑے بجلی ٹرانسفر مر کا افتتاح کر دیا افتتاحی تقریب میں ایکسین واپڈا ارشاد خان ایکسین واپڈا فضل تواب ایس ڈی او شاکر خان سیکرٹری حاجی حمید اللہ آفریدی زکوات کمیٹی کے چئیرمین مولانا احسان اللہ جنیدی لنڈی کوتل بازار تاجر یونین کے صدر حاجی جعفر شینواری. گوڈگورنس سیکرٹری عظمت علی شینواری. پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء حاجی زاکر علی شینواری لنڈیکوتل بازار کے تاجروں علاقے کے مشران نے کثیر تعداد میں شرکت کی لنڈیکوتل کے گریڈ سٹیشن میں بجلی کے نئ فیڈرز کے افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ لنڈی کوتل بازار کے بجلی کے الگ فیڈر پر 2کروڑ بیس لاکھ روپے لاگت آئی ہیں جبکہ گریڈ سٹیشن کے لئے لانے والے ٹرانسفر مر پر 11کروڑ روپے لاگت آئی ہیں جس کی وجہ سے لنڈی کوتل میں بجلی لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل ہوجائے گا. وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیرنورالحق قادری نے کہاکہ لنڈی کوتل بازار کی بجلی گزشتہ 6 سالوں سے منقطع ہو گئی تھی جس ک تھ باعث تاجروں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا جوکہ آج لنڈی کوتل بازار کے نئ بجلی فیڈر کا افتتاح ہوگیا ہیں جس سے لنڈی کوتل بازار کی بجلی بحال ہوجائے گی اور بازار میں بجلی کے بحالی کے بعد تجارتی سرگرمیاں مزید بہتر ہوسکے گی وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیرنورالحق نے کہا کہ لنڈی کوتل بازار زخہ خیل کے لئے بجلی کے بڑے نئی گریڈ سٹیشن کے منظوری ہوئی ہیں اور اس سے علاقہ بازار ذخہ خیل اور دیگر ملحقہ علاقوں کی بجلی بحال ہوسکے گی اور علاقے میں بجلی کا نظام مزید بہتر ہوجائے گی وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیرنورالحق قادری نے کہا ضلع خیبر میں رمضان المبارک کے مہینے میں 8 گھنٹے سے لیکر 10 گھنٹے تک بجلی بحال ہوگی اس سلسلے میں واپڈا حکام کو احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں تاکہ رمضان المبارک کے مہینے میں بجلی کا لوڈشیڈنگ کا دورانیہ میں کمی آجائے اور عوام کے مشکلات حل ہوسکے. لنڈی کوتل بازار بجلی کے نئی فیڈر کے افتتاح اور بجلی کے بحالی پر تاجر یونین کے صدر حاجی جعفر شینواری نے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیرنورالحق قادری اور واپڈا حکام کا شکریہ ادا کیا اور ان کے اس اقدام کو سراہا